Trainer ٹرینر

46458090_10156038143399422_8054808579183476736_n

پروفیسر حافظ ابوبكر صدیق 1973ء كو پنجاب كے ضلع خانیوال كی تحصیل جہانیاں منڈی كے ایك گاؤںمیں ایك علمی اور دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان كے والد گرامی قاری عبد الغفار رحمہ اللہ نے اپنی زندگی تلاش روزگار كے ساتھ ساتھ تدریس وتبلیغ میں صرف كی ۔ پروفیسر حافظ ابوبكرصدیق نے 1988ء میں ملتان بورڈ سے میٹرك پاس كرنے كے بعد درس نظامی كے لئے جامعہ سلفیہ فیصل آباد، جامعہ محمدیہ جلالپورپیروالااور دار العلوم تقویة الاسلام اوڈانوالہ۔ ماموں كانجن ضلع فیصل آباد میں تعلیم حاصل كی اور 1994ء میں دینی تعلیم كی تكمیل اور وفاق المدارس سے الشہادہ العالمیہ كے بعد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی میں بی ایس اور بعدازاں1999ء میں  عربی میں ایم فل كی ڈگری حاصل كی۔

زمانہ طالب علمی سے ہی تصنیف وتالیف، ترجمہ ،تدریس اور خطابت سے وابستگی كے ساتھ ساتھ صحافت كے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔ عربی زبان میں ماہنامہ رسالے كے چیف ایڈیٹر كی حیثیت سے اپنے باقاعدہ صحافتی سفر كا آغاز كركے عربی اور اردو روزنامہ اہم الاخباركی ادارت كے بعد كئی قومی اخبار روزنامہ ہمدرد، معمار ٹائم كی ادارت كے ساتھ ساتھ كئی اردو اور انگریزی رسائل كی ادارت كی ذمہ داری نبھانے كے ساتھ ساتھ بین الاقوامی نشریاتی اداروں كے ساتھ بطور تجزیہ نگار كام كرنے اور تھنك ٹینكس كٍے ساتھ كام كرنے كے علاوہ قومی اور بین الاقوامی كانفرنسوں میں شركت كی۔ 2015ء سے مكمل توجہ تعلیم وتدریس كی جانب مبذول كردی اور تعلیمی وتحقیقی ادارے نوبل انسٹی ٹیوٹ اور رفاہی ادارے رحمة للعالمین ﷺ فاؤنڈیشن كی بنیاد ركھی، جن كے زیر سرپرستی كئی منصوبہ جات پر كام جاری وساری ہے۔

+92 300 9873102

info@khutbateseerat.com

خطیب جامع مسجد سیدنا ابوبكر صدیق رضی اللہ عنہ مہران روڈ ۔ بی بلاك۔ سواں گارڈن ۔ اسلام آباد۔ پاكستان